65سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن نے مجھے بھی جنسی طور پر ہراساں کیااداکارہ کیٹ بلینشٹ

پیر 7 مئی 2018 15:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سنڈریلا، رابن ہڈ، دی ہوبٹ، گرل رائیزنگ، مینیفیسٹو، تھور ریگنوریک، دی لارڈ آف رنگز، ایلزبیتھ اور دی مسنگ سمیت 70 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والی ہولی وڈ اداکارہ کیٹ بلینشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی جنسی طور پر ہراساں ہو چکی ہیں۔48 سالہ کیٹ بلینشٹ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بھی 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن نے جنسی طور پر ہراساں کیا، جس وجہ سے انہیں تکلیف ہوئی۔

خیال رہے کہ ہاروی وائنسٹن پر کیٹ بلینشٹ سے قبل کم سے کم 100 خواتین و اداکاراں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔جن اداکاراں نے ان پر الزام لگایا ہے ان میں معروف اداکارہ سلمی ہائیک اور ایشلے جڈ سمیت متعدد معروف اداکارائیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہاروی وائنسٹن نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ہاروی وائنسٹن پر گزشتہ برس اکتوبر میں الزامات سامنے آنے کے بعد نیویارک اور لندن پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، جن کہ آسکر اکیڈمی نے ان کی رکنیت بھی معطل کر رکھی ہے۔گزشتہ ماہ ہی معروف اداکارہ ایشلے جڈ نے ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ان کا کیریئر برباد کرنے کا قانونی مقدمہ دائر کیا تھا۔اب اداکارہ کیٹ بلینشٹ نے بھی ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں تکلیف پہنچانے والے پروڈیوسر کو جیل کی سزا ہوگی۔فیشن و شوبز میگزین وروائٹی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیٹ بلینشٹ نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی ہاروی وائنسٹن فلمز کے سیٹ پر جنسی طور پر ہراساں کر چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :