دشمنوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ ر ہنے کے لیے اتحاد و اتفاق کا فرو غ نا گزیر ہے ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف

پاکستان قیام سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میںکھٹکتا ہے، دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دے چکے ، جنرل زبیر محمود حیات کا پاکستان سمٹ سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان قیام سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میںکھٹکتا ہے ۔ سرد جنگ کے بعد پاکستان کو سیاسی اور ثقافتی عالمگیریت کا سامنا ہے ۔ ہمارے متعلق جان بوجھ کر غلط تاثر قائم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمٹ درست وقت میں درست اقدام ہے پاکستان دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دے چکا ہے تاہم اس کے باوجود ہمارے متعلق غلط تاثر قائم کیا گیا ہے ۔

اطلاعات ، سفارتکاری ، افواج اور معیشت آج چار بنیادی ستون بن چکے ہیں جنرل زبیر محمود حیات نے مزید کہا کہ سرد جنگ کے بعد پاکستان کو سیاسی و ثقافتی عالمگیریت سمیت بہت سے دیگر چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان قیام سے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اس لئے ہمیں اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے تاکہ دشمنوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :