ایران نے شامی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ہم پر حملہ کیا توان کا ملک شامی صدربشارالاسد کی حکومت کو گراسکتا ہے،اسرائیلی وزیرکی دھمکی

پیر 7 مئی 2018 16:42

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کے وزیر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے شامی سرزمین استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملے کیے تو اسرائیل شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک اور ان کی حکومت کو گرا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ ابھی تک اسرائیل شام کی خانہ جنگی میں ملوث نہیں‘ ہوا لیکن اسرائیل کو ایرانی سرگرمیوں کے حوالے سے تشویش ہے۔