ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 7 مئی 2018 16:50

ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پی این ایس بہادر میں منعقد ہونے والی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ریئر ایڈمرل آصف خالق نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار سے کمان حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران نئے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بطور کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق پاک بحریہ کی تمام ٹریننگ یونٹس کے انچارج ہوں گے۔رئیر ایڈمرل آصف خالق نے سنہ 1985 میں پاک بحریہ کیی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاک بحریہ کے اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ نئے کمانڈر کراچی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، جوانوں اور نیوی سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :