مسلح افواج کی قربانیوں سے ملک میں امن کی فضاء قائم ہے،آصف اقبال ملک

پیر 7 مئی 2018 16:57

سرگودھا۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف اقبال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں سے ملک میں امن کی فضا ء قائم ہے، دہشت گردی اپنی موت مر گئی ہے، ضلع کے 53 ہزار ریٹائرڈ فوجیوں کے مسائل حل کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سولجر بورڈ کے سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سیکرٹری بورڈ کیپٹن محمد جاوید عالم ،سابق سیکرٹری کمانڈر جان جاوید ،کرنل ظفر اقبال ،پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میجر مہر محمد اعوان ‘ ویلفیئر آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ رانا محمد ریاض ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم ‘ پوسٹ آفس ‘ نادرا ودیگر متعلقہ محکموں کے علاوہ ریٹائرڈ فوجی افسران واہلکاروں نے شرکت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سولجر بورڈ کا اجلاس ششماہی بنیادوں پر منعقد کروانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پوسٹ آفیسرز کو ریٹائرڈفوجیوں کی بیواؤں اور لواحقین کو مراکز پر سہولیات فراہم کرنے اور ایجنٹ مافیا سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پوسٹ آفس کے انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ پینشنر فوجیوں اور بیواؤں کو بروقت پنشنزکی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور رکاوٹیں پیداکرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :