کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی

پیر 7 مئی 2018 18:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں8مئی کو کچلا ک گرڈکے سٹی فیڈردوپہر2بجے تا شام 5بجے۔9مئی کو کچلاک گرڈکے کچلاک IاورIIفیڈرزدوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسی طرح 8مئی کو اوستہ محمدگرڈسے صبح 9بجے تادوپہر2بجے ۔

(جاری ہے)

منگچرگرڈسے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ 9مئی کو قلات گرڈسے 12بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں ڈیرہ مرادجمالی اورروجھان جمالی گرڈسٹیشنوں کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 8مئی سے 15مئی تک (روزانہ) صبح9بجے سے شام 7بجے تک بجلی بندہوگی ۔اس کے علاوہ 220KVدادو۔خضدارٹرانسمیشن لائن پر کام کے لئے 9اور10مئی کو صبح10بجے تا شام7بجے اس سرکٹ سے بجلی بندہوگی جسے متبادل انتظام کے ذریعہ بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :