لبنان، غیر حتمی نتائج،حزب اللہ سیاسی اتحاد انتخابات میں نصف سے زائدنشستوں پر کامیاب

سعودی و مغربی حمایت یافتہ سعد الحریری بڑا پارلیمانی بلاک بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں

پیر 7 مئی 2018 19:12

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) لبنانی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 128نشستوںمیں حزب اللہ سیاسی اتحاد نے نصف سے زائد سیٹیں حاصل کر لیں،سعودی اور مغربی حمایت یافتہ سعد الحریری بڑا پارلیمانی بلاک بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی ابتدائی نتائج کے مطابق لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور ان کی سیاسی اتحادی جماعتوں نی128 رکنی پارلیمان میں نصف سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

حتمی نتائج اگر ایسے ہی رہتے ہیں تو اس ملک میں حزب اللہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق سعودی اور مغربی حمایت یافتہ سعد الحریری بھی سب سے بڑا پارلیمانی بلاک بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس عرب ملک میں گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی۔ لبنان میں آخری مرتبہ انتخابات کا انعقاد2009 میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :