انٹر ریجنل انڈر23آرچری مقابلے پی ایس بی لان پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے

پیر 7 مئی 2018 19:21

انٹر ریجنل انڈر23آرچری مقابلے پی ایس بی لان پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) انٹر ریجنل انڈر23آرچری مقابلے پی ایس بی لان پشاور میں اختتام پزیر ہوگئے جن میں پشاور کے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اول پوزیشن اپنے نام کی جبکہ سوات دوسرے اور مردان ریجن تیسرے نمبر پر رہا یہ مقابلے مختلف مراحل میں صبح سے لیکر شام گئے تک جاری رہے اس حوالے سے انفرادی مقابلوں میں پشاور کے موسی نے سونے سوات کے ادریس نے چاندی اور پشاور کے سلیمان اور مردان کے وقار نے کانسی کے تمغے حاصل کئے ان مقابلوں میں صوبے کے سات ریجن کے 28کھلاڑیوں نے حصہ لیا مقابلوںکی نگرانی پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری وصال محمد خان اور دیگر عہدیداروں نعمان ثاقب اسامہ مصطفے اور سرفراز نے کی آخر میں ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر عباس نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :