ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چارسدہ کا ہنگامی اجلا س،ڈی سی چارسدہ کی غیر قانونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ

ڈی سی بنچ اور بار کے تقدس کا خیال رکھے ،مجیب الرحمان ایڈوکیٹ

پیر 7 مئی 2018 19:29

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چارسدہ کا ہنگامی اجلا س،ڈی سی چارسدہ کے غیر قانونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ پرانے کچہری میں موجود باروم اور دفاتر میں بے جامداخلت سے باز و ممنوع رہے ، وکلاء کا عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ ، مقدمات کی پیروی نہیں کی گئی،ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈی سی بنچ اور بار کے تقدس کا خیال رکھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میںچارسدہ بار کے دیگر عہدیداروں جنرل سیکرٹری سید امجد علی ایڈوکیٹ ، جائنٹ سیکرٹری اشفاق احمد ، پریس سیکرٹری عمر ناصر خان ، سیکرٹری لائبریری وحید اللہ خان ایڈوکیٹس سمیت چارسدہ کے دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چارسدہ کی پرانی کچہری اور اس میں موجود چارسدہ بار کے حقیقی اثاثے ہیں۔ کسی بھی صورت میں اس میں ڈپٹی کمشنر کی مداخلت بر داشت نہیں کی جائیگی ۔ نیز ڈسٹرکٹ بار چارسدہ نے پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر عدالتوں سے مکمل ہڑتال کر تے ہوئے مقدمات کی پیروی نہیں کی اور مطالبہ کیا کہ بنچ اور بار کے تقدس کا خیال رکھے ۔

متعلقہ عنوان :