تحصیل کلر سیداں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے

پیر 7 مئی 2018 20:05

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) تحصیل کلر سیداں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح پیر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ ایک تقریب سے کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں غلام مصطفی مہمان خصوصی تھے۔پولیو مہم 7 مئی سے 12 مئی تک جاری رہے گی جس میں 36 ہزار بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدعابد حسین شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 30 لاکھ زندگیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات اور 60 لاکھ کو ویکسی نیشن کی مدد سے بچایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا انسدادپولیو مہم میں 118موبائل جبکہ 06ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 260 افرادی قوت کی مدد سے ہماری ٹیمیں گھر گھر جا کر اس قومی فریضہ میں حصہ لیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں غلام مصطفی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تحصیل انتظامیہ پولیو مہم کے لئے تمام تر معاونت کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسینیشن پروگرام امیونائزیشن سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :