گوادر میں معصوم پاکستانیوں کے بے دردی سے قتل کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان

جمعرات 9 مئی 2024 17:27

گوادر میں معصوم پاکستانیوں کے  بے دردی سے قتل کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعلی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ گوادر میں معصوم پاکستانیوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا،دہشت گردکسی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا،گوادر میں معصوم اور نہتے شہریوں کےقتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےبلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ 9مئی کو ایک سازش کے تحت عوام اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی،عوام نے 9مئی کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا کہ بلوچستان اسمبلی میں 9مئی سے متعلق جس اتحاد کا مظاہر ہ کیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔وزیراعلی بلوچستان نےکہا کہ بے نظیر بھٹوکی شہادت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کانعرہ لگایا اور پیپلز پارٹی کے قیادت نے پاکستان توڑنے کی سازش کو ناکام بنایا۔