سینیٹ اجلاس، کوئٹہ میں کوئلے کی کان حادثہ میں جاں بحق مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 7 مئی 2018 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سینٹ میں کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی کی ہدایت پر ایوان بالا میں کوئٹہ کے قریب کان کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔