سعودی عرب،جعلی خوشبویات کے 121ہزار ڈبے ضبط،گودام کو سر بمہر

پیر 7 مئی 2018 21:46

ْ ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سعودی عرب میں چھاپہ مار کر جعلی خوشبویات کے 121ہزار ڈبے ضبط کر کے گودام کو سر بمہر کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں کنٹرول اداروں نے خوشبویات کے ایک گینگ کا انکشاف کیا ہے اور ایک لاکھ 21ہزار جعلی خوشبو?ں کے پیکٹ ضبط کرلئے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیاکہ نگراں ٹیموں نے مارکیٹ میں پھیلے ہوئے نقلی خوشبویات کے ڈبوں کا سرچشمہ دریافت کرلیا۔ ٹیموں نے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 121ہزار ڈبے برآمد ہوئے۔ گودام سربمہر کردیا گیا۔ غیر قانونی کارکنان کو سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیاگیا اور گودام کے مالک کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :