ایف سی کالج سوئی کے طلبہ کا اپنے ٹیچرز کے ساتھ سوئی کی پہلی فیملی پارک شہید غلام مصطفی پارک کا تفریحی و مطالعاتی دورہ

پیر 7 مئی 2018 21:59

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ایف سی کالج سوئی کے طلبہ کا اپنے ٹیچرز کے ساتھ سوئی کی پہلی فیملی پارک شہید غلام مصطفی پارک کا تفریحی و مطالعاتی دورہ اس موقع پر ایف سی کالج کے پرنسپل ندیم احمد نے بچیوں کو ضرب عضب میں دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے مادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے سوئی سے تعلق رکھنے والے شہید غلام مصطفی کلپر کے حالات زندگی کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سوئی رایفلز نے یہ فیملی پارک شہید غلام مصطفی کے کلپر کے لازوال قربانی کو یاد رکھتے ہوئے ان کے نام سے منسوب کیا ہے اور ہم اپنے شہیدوں کے قربانیوں کو بھولتے نہیں اس موقع پر طلبہ نے شہید کے زندگی کے متعلق سوالات کئے جس کے بعد ایف سی کالج کے پرنسپل ندیم احمد نے طلبہ کومزید بتایا کہ یہ پہلا فیملی پارک ہے آپ اس میں اپنے فیملی کے ساتھ جب چاہے آسکتی ہیں یہ سوئی کے تبدیلی کی طرف ایک اور قدم ہے امید ہے کہ آپ اس میں خوب انجوائے کرئینگے جس کے بعد طلبہ کو پارک کے مختلف جگہوں کا دورہ کرایا گیا طلبہ نے خوب ہلہ گلہ کیا اور انجوائے کیا طلبہ نے پارک میں موجود پرندوں میں خصوصی دلچسپی لی پرندوں اور پھولوں کے ساتھ تصاویر بنائی اس موقع پر طلبہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ہمیں ایسا محسوس ہورہا کہ ہم سوئی میں نہیں بلکہ اسلام آباد کے کسی فیملی پارک میں کھڑے ہیں ہمارے بعض ساتھی طلبہ آج تک تفریح کے غرض سے باہر کسی شہر نہیں گئے وہ اور ہم آج بہت خوشی محسوس کررہے ہیں طلبہ نے کہا کہ ہم کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمان قاسم صاحب کے شکر گزار ہیں جو سوئی کے بنیادی زندگی کی اور تفریحی سہولتوں کی فراہمی اور خاص کر تعلیم کے مطلق کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس کا واضح ثبوت ایف سی کالج ایف سی اسٹڈیم اور یہ فیملی پارک ہے ،آخر میں طلبہ کو شہید غلام مصطفی پارک کے انتظامیہ نے پر تکلف عشائیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :