بی ایریا کوختم کرکے وہاں پر لیویز کی جگہ پولیس کی تعیناتی کے فیصلے کے مخالفت کرتے ہیں ،اے این پی رہنماء ملک ابرہیم کاسی

پیر 7 مئی 2018 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی نے کہا ہے کہ بی ایریا کو ختم کر کے وہاں پر لیویز کی جگہ پولیس کو تعینات کی جا رہا ہے حکومت کی اس فیصلے کی ہم مخالفت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک بی ایریا کا تعلق ہے وہاں پر بھی وہ تمام سہولیات ہونی چا ہئے جو کہ اے ایریا یا سٹی ایریا میں ہو نی چا ہئے لیکن جہاں تک لیویز کو ختم کر کے وہاں پر پولیس کی تعیناتی کی مخالفت کر تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں2001 میں آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے تحت بی ایریا کو ختم کر کے اے ایریا میں ضم میں کیا گیا اور لیویز کی جگہ پولیس کو تعینات کیا گیا اس آرڈیننس کے خلاف صوبے بھر کے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے احتجاجی تحریک چلائی تب جا کہ حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لیا جہاں تک لیویز ایریا یا لیویز کی کارکردگی کی بات ہیں تو اگر صوبے بھر میں دیکھا جائے تو جرائم کی اعداد وشمار لیویز ایریا میں بمشکل پانچ فیصد ہیں جبکہ جہاں پر پو لیس تعینات ہیں وہاں پر جرائم کی تعداد 95 فیصد ہیں جرائم کی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس کو لیویز میں ضم ہونا چا ہئے جہاں تک پولیس کی کارکردگی کی بات تو صوبے میں جہاں پولیس تعینات ہیں صوبے بھر بالخصوص کوئٹہ شہر میں پولیس کے اختیارات کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا ہیں جہاں تک لیویز کا تعلق ہیں حکومت کو چ اہئے پولیس ودیگر سیکورٹی فورسز کی طرح لیویز کی بھی جدید تقاضوں کے مطابق ان کی ترقی مراعات کے لئے اقدامات کئے جائے۔