حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر سندھ کے ثقافتی کھیل ملاکھڑہ کا اہتمام کیا گیا

پیر 7 مئی 2018 23:30

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) حضرت لال شہباز قلندر کے سہ روزہ عرس مبارک کے موقع پر سندھ کے ثقافتی کھیل ملاکھڑہ کا اہتمام ملاکھڑہ گراؤنڈ سہون میں کیا گیا۔ ملاکھڑے کا افتتاح چیئرمین میلا کمیٹی و ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فرید الدین مصطفی نے کیا جبکہ میزبانی کے فرائض ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اور کنوینئر ملاکھڑہ مریم کیریو نے سرانجام دیئے ملاکھڑے کے پہلے دن پر پہلے، دوسرے اور تیسرے جوڑ کے نامور ملھ پہلوانوں جن میں پہلی جوڑ کے منٹھار بگٹی، قربان ہوتیپوٹو، سونھارو پہوڑ، حمل چانڈیو، سلام گوش، جان محمد لنڈ، صابن ہوتیپوٹو، حاکم گوش، دیدار جمالی، سدہیر لغاری، صفدر عالمانی، دوسرے جوڑ کے ملھ پہلوانوں میں محرم جمالی، حسین مغیری، زاہد کوری، عنایت اللہ خاصخیلی، عبدالخالق سیٹھار، غلام نبی شیدی، الھ داد بروہی، امیر ڈاہری جبکہ تیسرے جوڑ کے اعجاز مگنہار، عثمان چوہان، رحمان عالمانی، واحد جسکانی، روشن مری اور دیگر ملھ پہلوانوں میں دلچسپ مقابلے ہوئے، مقابلوں کو شائقیں کی بڑی تعداد نے دلچسپی سے دیکھا اور داد دیتے ہوئے پہلوانوں کو انعامات بھی دیئے۔

(جاری ہے)

ملاکھڑے کے آغاز میں مریم کیریو نے خطبہ استقبالیہ میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ملاکھڑے میں حصہ لینے والے تمام ملھ پہلوانوں کا ان کے ساتھ تعارف کرایا اور بتایا کہ یہ مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو سندھ کی سوکھڑی سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :