سابق پاکستانی سفیر خالد حسین میمن کو اعلیٰ سفارتی خدمات پر پولش حکومت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا

خالد حسین میمن نے پاکستان او ر پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات کوفروغ دینے کیلئے بہت اہم کردار ادا، پاکستان کے ساتھ معاشی ، تجارتی اور ثقافتی تعاون کوفروغ دینے کیلئے اپنی سفارتی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا، پولش سفیر پیٹر اوپلنسکی

پیر 7 مئی 2018 23:39

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) پولینڈ کی حکومت نے سابق پاکستانی سفیر خالد حسین میمن کو اعلی سفارتی خدمات کے بدلے میں پولینڈ حکومت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ پاکستان میں تعینات پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکی نے سفارت خانے میں پروقار تقریب میں پولینڈ کے صدر اندرزگ دودا کی جانب سے خالد حسین میمن کو ایوارڈ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکی نے کہا کہ خالد حسین میمن نے پاکستان او ر پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات کوفروغ دینے کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے، انہوںنے پاکستان کے ساتھ معاشی ، تجارتی اور ثقافتی تعاون کوفروغ دینے کیلئے اپنی سفارتی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا۔ ان کی پولینڈ کی تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اعتراف کیا کہ انکی اعلی سفارتی خدمات کے عوض پولینڈ کی حکومت نے پولینڈ کے اعلی ایوارڈ کمانڈر کراس آف آرڈر آف میرٹ سے نواز ا جارہا ہے۔تقریب میں دفترخارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہیراے جنجوعہ بھی موجود تھے ، جنہوںنے کہا کہ خالد حسین میمن کو پولش حکومت کی جانب سے ایوارڈ ملنا وزارت خارجہ کیلئے اعزاز کی بات ہے، خالد حسین میمن واقعی نہایت محنتی اور پیشہ ور سفارتکار ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ یہ تقریب پولینڈ کے آئینی دن کی تقریب کی مناسبت سے ترتیب دی گئی۔ واضع رہے کہ 3 مئی کو پولینڈ میں آئینی یاداشت کا دن منایا جاتا ہے، اس دن پوری دنیا میں بسنے والے پولش افراد اپنی رہائش گاہوں اور گھروں پر پولینڈ کا جھنڈا آویزاں کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ شیم محمود،

متعلقہ عنوان :