قومی اسمبلی میں پینل آف چیئر پرسنز رشید ناصر نے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کو 7منٹ سے زائد بولنے پر ٹوک دیا

پیر 7 مئی 2018 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پینل آف چیئر پرسنز میں منتخب ر کن اسمبلی رشید ناصر نے پیر کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کو 7منٹ سے زائد بولنے پر ٹوک دیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے انہیں سمجھایا کہ پارلیمانی لیڈر کو بولنے سے روکنے کا اختیار نہیں۔

(جاری ہے)

جس پر وہ ایک گھنٹہ 50 سے زائد ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی بجٹ پر بحث سنتی رہیں۔ بجٹ بحث پر انہوں نے فاروق ستار کی طرف سے وزیر خزانہ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو بھی دہرایا اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ وزارت خزانہ کو اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 20فیصد ضرور کرنا چاہیئے۔۔