پنجاب فوڈ اتھارٹی آل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر،مین اینڈ ویمن مقابلوں میں پاکستان واپڈا،بوائز اینڈ گرلز مقابلوں میںلاہور اور فیصل آباد فاتح قرار

ڈی جی فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل نے جیتنے والوںمیں میڈل،ٹرافیاںاور نقد انعامات تقسیم کیے

پیر 7 مئی 2018 23:46

پنجاب فوڈ اتھارٹی آل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر،مین اینڈ ..
لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی آل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کامیا ب کھلاڑیوں میں انعامات اور کیش پرائز تقسم کیے۔ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر کے 36 اضلاع سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی آل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ2018 اختتام پذیر ہو گیا۔

مین اینڈ ویمن ٹیم مقابلوں میں پاکستان واپڈا،بوائز اور گرلز ٹیم مقابلوں میں فیصل آباد اور لاہورنے میدان مار لیا۔سنگل گیٹگری مقابلوںمیںبوائزسے محمد حمزہ ، گرلز سے فاطمہ خان جبکہ مین سنگل سے عاصم قریشی نے فتح سمیٹی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈاتھارٹی نور لامین مینگل نے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز،ٹرافیاں اور کیش پرائزز تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں دیگر نامور کھیلوں کی طرح ٹیبل ٹینس میں بھی ہمارے کھلاڑی ملک و قوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہتر غذا،صاف ماحول اور آبادکھیلوں کے میدان ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مقصدخوراک میں ملاوٹ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی ہے۔

کھیل انسان میں بیماری سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتے ہیں۔ایک سپورٹس مین زندگی کے ہر چیلنج سے نبردازما ہو نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی جی فوڈ نے دوسرے صوبوں سے آئے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر، خیبر پختو نخواسے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ آل پاکستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمر ملک نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کھیلوں کے فروغ میں کردارکو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔