ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر، پاکستان سمیت ایشیا کی چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی

منگل 8 مئی 2018 09:40

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جون سے 11 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں بھارت کی ویمن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، بھارتی ویمن نے 2016ء میں منعقدہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ فائنل میں پاکستان ویمن کو 17 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

11 روزہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ چھ ٹیمیں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آپس میں ایک، ایک میچ کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔