سعودی عرب میں شہری نے جیک سے بیوی کا سر پھاڑ دیا

منگل 8 مئی 2018 11:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سعودی باشندے نے جیک کے ذریعے اپنی بیوی کا سر پھاڑ دیا، آپریشن میں 38 ٹانکے لگے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق القریات شہر کی تحصیل الحدیثہ میں پیش آنے والے واقعہ میں میاں بیوی میں نوک جھونک شروع ہوئی جس کے دوران شوہر غصہ میں آگ بگولا ہوگیا اور اس نے گاڑی سے جیک نکال کر بیوی کے سر پر دے مارا۔

(جاری ہے)

زخمی بیوی کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے دوران اسے 38 ٹانکے لگائے گئے، بیوی کی جان آپریشن کے بعد خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :