افغانستان کی نصف سے زائد آبادی خط غربت سے بھی نیچے، رپورٹ

منگل 8 مئی 2018 11:50

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) افغانستان کی 19 ملین سے زیادہ آبادی2016-17 سے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

(جاری ہے)

افغان نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ شماریات اور یورپی یونین کی جانب کئے گئے سروے کے بعد جاری کردہ اعداوشمار میں واضح کیا گیا ہے کہ خط غربت سے نیچے رہتے ہوئے زندگی گزارنے پر مجبور افغان باشندوں کی تعداد ملکی آبادی کا 55 فیصد بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :