صوبائی سیکرٹری قانون پنجاب ابولحسن نجمی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

منگل 8 مئی 2018 12:00

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) صوبائی سیکرٹری قانون پنجاب ابولحسن نجمی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ آئینی پٹیشن میاں ظفر اقبال کلانوری کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ 75 سالہ سیکرٹری قانون پنجاب ابولحسن نجمی کی تعیناتی غیر قانونی ہے اور وہ اپنے فرائض سے غفلت بھی برت رہے ہیں،ثالثی اور مصالحتی بل تیار ہونے کے باوجود اس کا مسودہ منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی میں نہیں بھجوایا گیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 36 کی سنگین خلاف ورزی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرائض سے غفلت برتنے اورعہدے میں تین بار توسیع لینے پر صوبائی سیکرٹری قانون پنجاب ابولحسن نجمی کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔