مظاہرین پر فائرنگ سے 45ہلاکتیں،

نکاراگوآ کی پارلیمنٹ نے پولیس کے خلاف سچائی کمیشن قائم کردیا

منگل 8 مئی 2018 12:18

مناگوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) نکاراگوآ کی پارلیمان نے ایک ایسا کمیشن قائم کر دیا ہے، جو ملکی پولیس کے ہاتھوں کم از کم بھی پینتالیس مظاہرین کی حالیہ ہلاکت کے خونریز واقعات کی چھان بین کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کمیشن کے ارکان کی تعداد پانچ ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت سے ہے۔ وہ اپنا کام پارلیمان سے باہر کریں گے اور حقائق تک پہنچنے کے لیے کسی بھی شہری سے پوچھ گچھ کر سکیں گے۔ یہ کمیشن تین ماہ میں اپنی رپورٹ پارلیمان میں پیش کرے گا۔ یہ درجنوں ہلاکتیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :