ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازع شخصیت کو سی آئی اے ڈائریکٹر بنانے کا فیصلہ

جینا ہسپیل آج اپنی نامزدگی کی تصدیق کے لیے امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گی

منگل 8 مئی 2018 14:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی ای) کے ڈائریکٹر کے لیے نامزد جینا ہسپیل کی حمایت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق اگرچہ قیدیوں پر تشدد اور واٹربورڈنگ ٹیپس کو تباہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات سے متعلق تحفظات کے اظہار پر جینا ہسپیل کی جانب سے نامزدگی واپس لینے کی پیشکش کی جاچکی ہے، تاہم امریکی صدر اس بات پر بضد ہیں کہ ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

دوسری جانب وہ بدھ کو اپنی نامزدگی کی تصدیق کے لیے امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ بھی رکھتی ہے، جہاں اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی جانب سے ان کی نامزدگی کی مخالفت کی جاسکتی ہے۔اس بارے میں امریکی قومی سلامتی کے حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ جینا ہسپیل تصدیقی عمل میں کامیاب ہوجائے گی لیکن پھر بھی اگر وہ اس میں ناکام ہوئیں تو متبادل کے طور پر ہنگامی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :