پشاور نے انڈر 23انٹر ریجنل کے پی کے گیمز فل باڈی کنٹکٹ کراٹے مقابلوں میں چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

منگل 8 مئی 2018 15:20

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) پشاور نے جہاں دیگرکھیلو ں میں اپنی مہارت کا بھرپور ثبوت فراہم کیا ہے وہاں اس نے انڈر 23انٹر ریجنل کے پی کے گیمز میں پہلی دفعہ شامل ہونے والی فل باڈی کنٹکٹ کراٹے مقابلوں میں یک طرفہ طور پر 8سونے اور ایک چاندی کے تمغوں کے ساتھ چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا مردان نے ایک سونے چار چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری اور ہزارہ نے تین چاندی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ان مقابلوں کی 45کلوگرام کیٹگری میں پشاور کے شمس العارفین نے پہلی مردان کے عادل نے دوسری اور ہزارہ کے عمر علی شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی 50کلوگرام میں پشاور کے محمد زبیر پہلے سوات کے ناصر خان دوسرے اور مردان کے عاطف خان تیسرے نمبر رہے 60کلوگرام کے مقابلوں میں پشاور کے محمد یوسف اول ، ہزارہ کے شہباز اسماعیل دوئم ڈیرہ اسماعیل خان کے شفیع اللہ سوئم قرار پائے 70کلو گرام مقابلوں میں پشاور کے تیمور نے پہلی مردان کے منصور نے دوسری اور سوا ت کے شاہد انور اور ہزارہ کے کاشف اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی 80کلوگرام کیٹگری میں میدان مردان کے شہزاد کے ہاتھ رہا جس نے فائنل میں پشاور کے حمزہ خان کو زیر کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا بنوں عمل شاہ اور سوات کے عزیز خان کے حصے میں کانسی کے تمغے آئے ان مقابلوں کے اوپن ویٹ کیٹگری میں پشاور کے سیف اللہ پہلے ہزارہ کے عزیز خان دوسرے سوات کے معاذالرحمن اورڈیر ہ اسماعیل خان کے سعد فاروق تیسرے نمبر پر رہے انفرادی کاتا میں پشاور کے شمس العارفین نے پہلی مردان کے محمد سلیمان نے دوسری ہزارہ کے کاشف اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی گروپ کاتا میں پشاور کے شمس ، حمزہ اور سیف اللہ نے سونے ہزارہ کے عزیر ،اسامہ اور شہباز نے چاندی اور مردان کے سلیمان ، شہزاد اور منصور نے کانسی کا تمغہ حاصل کیاان مقابلوں میں ٹیم کموتھے ایونٹ میں پشاور کے شمس ، ایم زبیر اور یوسف پہلے مردان کے سلیمان ، شہزاد اور منصور دوسرے اور ہزارہ کے عزیر ، اسامہ اور شہباز تیسرے نمبر پر رہے مقابلوں کے اختتام پر ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان اور ڈایریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :