پولیس نی18ملزمان گرفتار کر کے منشیات و ناجائز اسلحہ بر آ مد کر لیا

منگل 8 مئی 2018 16:10

سرگودھا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی جاری ،18ملزما ن کے قبضہ سے چرس، شراب اورناجائزاسلحہ برآمدکر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیا ت فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے عمر سکنہ رحمان پورہ سے چرس400گرام، وقاص سکنہ گل والا سے شراب30بوتل،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے شمشاد سکنہ حیدر آباد ٹاون سے چرس550گرام، تھانہ عطا ء شہید پولیس نے خرم شہزاد سکنہ 111جنوبی سے چرس300گرام، اورنگزیب سکنہ لالیاں سے چرس645گرام، نوید سکنہ 111جنوبی سے رائفل444بور،تھانہ کینٹ پولیس نے راشد سکنہ اقبال کالونی سے چرس250گرام، حماد گل سکنہ 47شمالی سے شراب60بوتل، عمران سکنہ مٹھ لک سے پسٹل30بور،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عابد سکنہ 109جنوبی سے چرس230گرام، تھانہ صدر پولیس نے اعظم سکنہ 17جنوبی سے شراب50بوتل، عامر سکنہ 75جنوبی سے شراب10بوتل،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عطاء اللہ سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور،تھانہ میلہ پولیس نے خرم سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بور،رضا سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے عبدالرشید سکنہ فیصل آباد سے پسٹل30بور،تھانہ پھلروان پولیس نے اکرام سکنہ سالم سے کلاشنکوف ،حسن بلال سکنہ بھلوال سے پسٹل30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے رضوان سکنہ بھیرہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :