احسن اقبال پر حملہ، جے آئی ٹی کے اراکان کل نارروال کا دورہ ،جائے وقوعہ کا معائنہ کرینگے

منگل 8 مئی 2018 21:04

احسن اقبال پر  حملہ، جے آئی ٹی کے اراکان کل نارروال کا دورہ ،جائے وقوعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے اراکان جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب محمد طاہر کی سربراہی میں کل نارروال کا دورہ کرینگے جہاں وہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرینگے ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے اراکین دورے کے بعد قاتلانہ حملے میں ملوث گرفتار ملزم عابد حسین سے تفتیش کرینگے اور ملزمان کا بیان قلمبند کرینگے جے آئی ٹی کے اراکین اپنے دورہ نارروال اور دورہ جائے وقوعہ پر حملے کے روز کئے گئے سیکورٹی انتظامات بارے متعلقہ تھانے کی پولیس سمیت بعض عینی شاہدین سے پوچھ گچھ بھی کرینگے اور ان کے بیانات قلمبند کرینگے ذرائع نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز بھی آج نارروال کا دورہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :