فیصل آباد،موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم 30سالہ شخص جاں بحق دوسرا زخمی

منگل 8 مئی 2018 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم 30سالہ شخص جاں بحق دوسرا زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 433گ ب جھوک دتہ کا رہائشی 30سالہ نواز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں ریلوے پھاٹک کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار اسد سکننہ 431گ ب سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اسد کو شدید چوٹیں آئیں ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :