کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ کاشاہراہوں پر واقع مختلف چوکیوں و چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ
منگل 8 مئی 2018 22:34
(جاری ہے)
ضلعی پولیس سربراہ نے چیک پوسٹ میں تعینات پولیس عملے سے انکے مسائل و مشکلات سے متعلق دریافت کیا اور انتہائی کٹھن و مشکل حالات کے باوجوداپنے فرائض منصبی کو لگن اور تندہی سے انجام دینے والے پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔
بعد ازاں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے کوہاٹ ہنگو روڈ پر قائم کاغزئی پولیس چوکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وی وی ایس ،آئی وی ایس اور سی آر وی ایس موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی آلات کے ذریعے موقع پر گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ کے طریقہ کار کے بارے میں متعلقہ پولیس اہلکاروں سے معلومات حاصل کیں۔دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں کوہتھیاروں سے مسلح وحفاظتی آلات بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ سے لیس الرٹ اور چیکنگ کے عمل میں مصروف پایاجس پر چیک پوسٹ کے تمام پولیس عملے کو موقع پر نقد انعامات دیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ تحفظ عامہ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاںاور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ضلعی پولیس سربراہ نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو اپنی اور اپنے ساتھی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور چیکنگ کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی سختی سے تاکید کی۔ انہوں نے حساس چوکیوں و چیک پوسٹوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو علاقائی سرحدات کا محافظ قرار دیتے ہوئے انکے بلند حوصلوں ،ہمت و بہادری کی تعریف کی اور انہیں ملک وقوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوںپرکاربند رہنے کی تلقین کی۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مرت نے حساس چوکیوں و چیک پوسٹوں میں تعینات پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرتے پولیس فورس میں جزا وسزا کے عمل کو انکے اصل روح کے مطابق جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.