سرگودھا،وزارت داخلہ پنجاب نے ریلوے ٹریک کے تمام لیول کراسنگ کی تفصیلات طلب کر لیں

منگل 8 مئی 2018 22:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں ریلوے ٹریک کے تمام لیول کراسنگ کی تفصیلات طلب کر لیں، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی IIہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرز کو حکم نامے کے ہمراہ ایک پرفارما جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کے ساتھ ساتھ ان کی بھی تفصیلات اور صورتحال سے آگاہ کیا جائے جہاں پھاٹک نصب اور عملہ تعینات ہے ،جبکہ افسران کو دو دن میں یہ معلومات ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق پھاٹکوں کی ری سٹرکچرنگ کا منصوبہ گزشتہ پانچ سالوں سے ریلوے حکام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین ذمہ داری طے نہ ہونیکی وجہ سے التواء کا شکار ہے اوربڑھتے ہوئے حادثات کے تناظر ہیں حکومت نے رپورٹ طلب کی ہے تاکہ اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :