کینٹ بورڈ ایبٹ آباد اور سٹیشن ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے لگائی گئی پھولوں کی نمائش اختتام پذیر ہو گئی

منگل 8 مئی 2018 23:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) کینٹ بورڈ اور سٹیشن ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے لگائی گئی اپنی طرز کی پھولوں کی دو روزہ منفرد نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ نمائش میں نایاب پھولوں کے سٹالز کے ساتھ ساتھ فوڈ، میڈیکل اور سکولوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ نمائش میں سکولوں، آرمی کے سنٹروں اور شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی۔ مقابلوں میں سی ایم ایچ ایبٹ آباد، کینٹ بورڈ اور آرمی برن ہال گرلز کالج نے مختلف کیٹگریز میں پہلی پوزیشنیں حاصل کیں۔

تقریب کے اختتام پر آرمی برن ہال گرلز کالج نے مختلف کیٹگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کیں۔ تقریب کے اختتام پر آرمی برن ہال کالج بوائز کے پرنسپل بریگیڈیئر واجد قیوم پراچہ اور سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد فیصل نے انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد شہر میں پندرہ سال بعد اس طرح کی مثبت سرگرمی کے انعقاد سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی ایگزیکٹو آفیسر ذوفشاں منظور اور سیکرٹری محسن خان اور سٹیشن ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے کینٹ پارک میں پہلی مرتبہ منفرد پھولوں کی دو روز نمائش منعقد کی۔

نمائش میں شہریوں کے ساتھ ساتھ آرمی کے سنٹروں اور میونسپلز اداروں نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش میں پھولوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل فوڈ اور سکولوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ نمائش کے پہلے روز افتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا مہمان خصوصی تھی۔ جبکہ دوسرے روز اختتامی تقریب میں آرمی برن ہال کالج بوائز ونگ کے پرنسپل بریگیڈیئر واجد قیوم پراچہ مہمان خصوصی تھے۔

اختتامی تقریب میں بارش کے باوجود شہریوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ کینٹ بورڈ انتظامیہ نے بھی بارش اور خراب موسم کے باوجود تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوئے جس میں سی ایم ایچ ایبٹ آباد نے پہلی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے دوسری اور اے ایم سی سنٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :