ہری پور ،ضلع ہری پور میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم نے کھچڑی پکا دی

پی ٹی آئی اور ن لیگ کی ایک ایک نشست پر کئی امیدوار سامنے آنا شروع ،درخواستیں بھی دے دیں ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میںپارٹی میں دھڑے بندیوں کا امکان

منگل 8 مئی 2018 23:31

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ضلع ہری پور میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم نے کھچڑی پکا دی پی ٹی آئی اور ن لیگ کی ایک ایک نشست پر کئی امیدوار سامنے آنا شروع ،درخواستیں بھی دے دیں ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میںپارٹی میں دھڑے بندیوں کا امکان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں آمدہ الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹوں کیلئے امیدواروں نے درخواستیں دے دیں ہیں اور ن لیگ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ہر حلقے سے ایک سے زائد متوقع امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے رجوع کر رکھا ہے مگر پارٹی ٹکٹ تو کسی مضبوط اور ایک ہی امید وار کو ہر حلقے سے ملے گے اس صورتحال میں ٹکٹ کیلئے دراخواست دینے والے مایوسی کی صورت میں ناراضگی کا اظہار کریں گے اور واضح طور پر پارٹی میں دھڑے بندی ہو گی جسکا نقصان الیکشن میں پارٹی کو ہی ہو گیا اور ان میں بعض ایسے بھی امیدوار ہیں جنہیں بحوبی پتہ ہے کہ انہیں اپنی ووٹ کا بھی علم نہیں کہ کس کو دیں گے مگر بعض امیدوار مالی طور پر انتہائی مضبوط اور سیاسی طور پر بھی مضبوط ہیں ایسے لوگوں نے پارٹی قیادت کو مشکلات میں ڈال دیا ہے وقت بتائے گا کہ وہ کہاں تک پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتے ہیں یا آزاد الیکشن لڑنے کو ترجہی دیں گے ۔