لاہور ، چائنہ ریلوے انجینئرنگ کمپنی کریک کے وفد کاسی پیک کے تحت مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے بارے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز اور سی پیک ٹیم لیڈر سے ملاقات

ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف ڈیزائنز پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 8 مئی 2018 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) چائنہ ریلوے انجینئرنگ کمپنی کریک(CREC)کے وائس پریزیڈنٹ مسٹرلیونے اپنے وفد کے ہمراہ سی پیک کے تحت مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز عبدالحمید رازی اور سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک کے ساتھ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف ڈیزائنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتِ چائنہ اور حکومت پاکستان نے ایم ایل ون جیسے پیچیدہ اور وسیع پراجیکٹ پر ابتدائی ڈیزائن کو قابل عمل بنانے کے حوالے سے پانچ کمپنیوں کا کنسورشیم بنایا ۔ چائنہ ریلوے انجینئرنگ کریک CREC کی سربراہی میں یہ کمپنیاںپاور چائنہ ، چائنہ سٹیٹ ،سی سی سی ایل اور سی آر سی سی اس پراجیکٹ کے کام کا جائزہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پاکستان ریلوے کو بھاری مشینری ، آلات ، رولنگ سٹاک اور انسانی وسائل کے لیے بنیادی ڈیزائن ترتیب دیناہے چونکہ اس پراجیکٹ میں 600سے 700کلومیٹر لمبی روڈ اور 20سے 22ہزار لیبر بھی درکار ہوگی۔

ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور مختلف جگہوں پر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے پاکستان ریلوے کو مستقبل میں ضروری مشینری اور آلات جیسے شاول ، ڈمپر اور ریل کی پٹری کوکلیئرکرنے کے لیے سامان کی ضرورت ہوگی۔چائنہ کی یہ کمپنی پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس اور نیسپاک کی مدد سے اس پراجیکٹ کے ڈیزائن اور تفصیلات ترتیب دے گی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر عبدالحمید رازی، سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک ، چیف مارکیٹنگ آفیسر شعیب عادل اور دیگر ریلوے افسران نے شرکت کی۔