انٹر ریجنل ہاکی چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

منگل 8 مئی 2018 23:34

انٹر ریجنل ہاکی چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) پشاورنے ایک دلچپ اورکانٹے دارمقابلے کے بعد بنوں کوپیلنٹی سٹروک پر دوکے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکرانڈر23انٹرریجنل ہاکی مقابلے جیت لیے۔ پشاورکے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منگل کے روزپشاوراوربنوںکی ہاکی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کھیلاگیاجس میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیالیکن مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں ملنے والے اہم مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھاسکے۔

میچ کافیصلہ بعدازاں پیلنٹی سٹروکس پرہواجس میں پشاورنے دوکے مقابلے میں تین گولوںسے بنو ں کوزیر کیااورٹائٹل اپنے نام کیا۔قبل ازایں کھیلے گئے سیمی فائنل میچوںمیں بنوںنے مردان کوپیلنٹی سٹروکس پرایک کے مقابلے میں دوگولوں سے جبکہ پشاورنے سوات کو صفرکے مقابلے میں چارگولوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

مقابلوں کے اختتام پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے ٹیموں میں ٹرافیاں وکیش انعامات تقسیم کئے اورعمدہ کھیل پردونوں ٹیموں کومبارک باد دی ۔

اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ ، سیکرٹری جنرل حاجی ہدایت اللهڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ ، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ چیمپئن شپ میں ڈی آئی خان، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات ، ہزارہ اور پشاور کی ٹیموں نے حصہ لیا ، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہاکی کے فروغ وترقی کیلے محکمہ کھیل خیبرپختونخوا صوبے کے تمام ڈویژن میں ہاکی ٹرف بچھا رہی جس سے کافی ٹیلنٹ سامنے آئے گا، آخری میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے ونر کیلئے 70 ہزار اور رنر اپ ٹیم کیلئے پچاس ہزار روپے کیش انعام کا بھی اعلان کیا۔