اسرائیل ماہ رمضان میںغزہ کے فلسطینیوں کو بیت المقدس میں داخلے کی اجازت ہر گزنہیں دے گا

منگل 8 مئی 2018 23:41

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) اسرائیل ماہ رمضان میںغزہ کے فلسطینیوں کو بیت المقدس میں داخلے کی اجازت نہیں دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل پورے ماہِ رمضان میں زیر محاصرہ علاقے غزہ کے فلسطینیوں کو جمعہ کے روز بیت المقدس میں داخلے کی اجازت نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق اسرائیل، رمضان بھر میں مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے رہائشی 40 سال سے زیادہ عمر کے فلسطینیوں اور عمر کی حد کے بغیر تمام عورتوں کو جمعہ کے دنوں میں بیت المقدس میں داخلے کی اجازت دے گا لیکن غزہ کے باسی فلسطینیوں کو یہ سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

اسرائیل کے فوجی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذکورہ "سہولیات" غزہ کے فلسطینیوں کا احاطہ نہیں کرتیں تاہم اسرائیلی حکام اس پہلو پر تاحال بات چیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :