سعودی حکومت نے سرکاری اداروں میںگاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی

منگل 8 مئی 2018 23:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) سعودی حکومت نے سرکاری اداروں میںگاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی،گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنے کے قوانین وضع کئے جا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے 3سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گاڑیاں خریدنے کے بجائے تجرباتی طور پر گاڑیاں کرائے پر حاصل کریں۔

(جاری ہے)

اسی کیساتھ یہ بھی پابندی عائد کی گئی ہے کہ گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنے کیلئے قاعدے ضابطے وضع کئے جائیں۔

متعلقہ تین اداروں میں یہ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں بقیہ میں بھی اسے نافذ کیا جائیگا۔ یہ پابندی گزشتہ دنوں منظر عام پر آنے والی ان رپورٹوں کے تناظر میں شروع کی گئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :