ٹرمپ فیصلے کا ایرانی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،بینک ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کو تیار، ایرانی مرکزی بینک

منگل 8 مئی 2018 23:41

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) ایرانی مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے کا ایرانی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،سینٹرل بینک ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے مطابق امریکی صدر کے ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کا ایرانی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملکی سینٹرل بینک ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیان کے مطابق اگر امریکا ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوتا ہے، تو ایرانی تیل کی صنعت متاثر نہیں ہو گی۔ ساٹھ فیصد ایرانی معیشت کا انحصار خام تیل کی پیداوار پر ہے۔

متعلقہ عنوان :