ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے ،مولانا محمد وزیر القادری

منگل 8 مئی 2018 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک لبیک یارسول ؐاللہ بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث و بزرگ عالم دین معروف قبائلی شخصیت سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے ،اسلام آباد میں اسلام کا پرچم لہرانے کا وقت قریب آ گیا ہے پاک سر زمین پر بیرونی ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے ،قرآن اور ایمان کی قوت سے استعماری طاقتوں کا مقابلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے منگل مکو اپنے بی ان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کرنے والے یاد رکھیں کہ قومی سیاسی جماعتیں ملکی وحدت کی ضامن ہوتی ہیں قومی جماعتوں کو کمزور کیا گیا تو لسانی و علاقائی جماعتیں مضبوط ہو جائیں گی جس سے تعصبات کو فروغ ملے گا سیاستدان ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی روش ترک کر دیں سیاسی اخلاقیات کی پاسداری ضروری ہے ۔سردار مولانامحمد وزیر القادری رضوی نے کہا کہ انتخابات کا التوا کسی صورت قبول نہیں کریں گے نگران حکومت کو طول دینے کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے سیاسی و جمہوری قوتیں متحد ہو جائیں ۔