قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان کی ملاقات
گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں نئی اور جدید سفری سہولیات قائم کی جائیں گی ،ْچوہدری عبد الغفور
منگل 8 مئی 2018 21:20
(جاری ہے)
گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں نئی اور جدید سفری سہولیات قائم کی جائیں گی۔ سیاحت کے شعبے میں پروفیشنل اور ہٴْنرمند افرادی قوت فراہم کرنے کیلئے ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔
ساحلی پٹی پر بیچ ریزارٹس قایم کیئے جا رہے ہیں۔ خارجہ اٴْمور کے بعد سیاحت ہی ایسا شعبہ سے جس سے قوموں کے قریبی تعلقات مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔ چوہدری عبدالغفور نے بتایا کہ ایران کے حالیہ دورے میں ڈپٹی گورنر صوبہ خراسان رضوی حمید موسوی سے ملاقات میں کہاتا کہ مسلم برادر ممالک اوآئی سی کے فورم تلے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ دورہ مشہد سے دونوں ممالک میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو بین الاقوامی سہولیات مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران دورے میں آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس (او۔ آئی۔ سی) کی2018 کیلئے منسوب کردہ شہر تبریز کی سرکاری تقریبات میں شرکت کی جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر علی اصغر مونسان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری عبدالغفور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران میں از سر نو قربت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم اٴْمہ یک جان ہے۔ اس ضمن میں آئندہ سال کیلئے لاہور کو او۔ آئی۔ سی کا سیاحتی شہر بنانے کی درخواست کی ہے۔ دورہ تبریز کے دوران مشرقی آزربائیجان کے گورنر ، افغانستان کی وزیرِ سیاحت اور عراق کے ٹورازم چیف اور تبریز کے مئیر اردج شاہین بحیر سے ملاقات میں ان ممالک کے ساتھ سیاحتی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم نے نیشنل سیکیوریٹی ایڈوائزر کو پی ٹی ڈی سی کو وفاقی سطح پر برقرار رکھنے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا اوردرخواست کی کہ پی ٹی ڈی سی کو وفاقی سطح پر برقرار رکھا جائے تا کہ قومی سطح کا یہ ادارہ ملک و بیرون ملک پاکستان کی سیاحت کی ترویج و ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے سرانجام دے سکے۔قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے ایم ڈی کی سیاحت کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پی ٹی ڈی سی کو سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی اور وفاقی سطح پر برقرار رکھنے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.