برابری کی بنیاد پر تمام طبقات کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بی این پی نے اپنے منشور میں اقلیتوںکو نمایاں مقام دیاہے، خدابخش لانگو
منگل 8 مئی 2018 21:30
(جاری ہے)
گزشتہ روز ایک پارٹی کے صوبائی سربراہ کی بلوچستان عوامی پارٹی پر تنقید کرنے کے حوالے سے ملک خدابخش لانگو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے نام کے طر ح نہ صرف عوامی بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین کی سوچ صرف صوبہ بلوچستان اور اس کے عوام کے گرد گومتی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کاوجود بلوچستان کی غیور عوام کی وجہ سے ہے اور انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں عوام ہی بلوچستان عوامی پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کریگی اور یہ بات روز روشن کی طر ح سب پہ عیاں ہے اور موصوف بخوبی آگاہ کہ کون کس کی پیداوار ہے اور کس کے کندوں پر سوار ہوکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچتے ہے 2013کا الیکشن از خود اس چیز کی گوائی ہے کہ کس طاقت نے کس کے لئے کام کیا بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی ٹھپے ہی اسے بر سراقتدارلائنگے ، انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگی قیادت نے بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا رویہ برقرار رکھا اور بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا اورنہ ہی کبھی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے اس کے برعکس بلوچستان عوامی پارٹی کی تجربہ کار قیادت بلوچستان کے عوام کی صحت وتعلیم کے فروغ کیلئے اور بے روز گاری کے خاتمے کیلئے جامعہ پروگرام تشکیل دیگی اور بلوچستان اور اس کے عوام کو تر قی نئی راہ پر گامزن کرے گی اور اس موقع پر جیری ولسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری پہچان پاکستان ہے اور ہماری محبت بلوچستان سے ہے ہماری برادری بلوچستان کے حقوق کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے سنگ چلے گی اس موقع پر انسن سکندر، ناصر ڈینیل، فیاض غوری ، امینویل فضل، شالوم ویسن ، جواشوا مسیح اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.