سعوی عرب، افطار کرانے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

بدھ 9 مئی 2018 12:29

سعوی عرب، افطار کرانے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) مکہ مکرمہ گورنریٹ کی نگرانی میں کام کرنے والی ’’السقایہ والرفادة‘‘ کمیٹی نے رمضان 1439ھ کے دوران مسجد الحرام اور دیگر مساجد ، خیموں اور میدانوں میں افطار دسترخوان پیش کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ضیوف الرحمن ، زائرین اور معتمرین کیلئے خورونوش کا بندوبست کرنے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

جس کا مقصد زائرین کے کھلانے پلانے کے انتظام کو منظم اور مہذب میں پیش کر نا ہے۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ کی نگرانی میں کام کرنے والی ’’السقایہ والرفادة‘‘ کمیٹی نے کہا ہے کہ جو لوگ بھی روزہ داروں کی ضیافت میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ العزیزیہ محلے میں قائم کمیٹی کے دفتر سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :