جرمن پولیس کی طرف سے چھاپے، انسانوں کے 3 مشتبہ اسمگلر گرفتار

بدھ 9 مئی 2018 13:26

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) جرمن پولیس نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 جرمن صوبوں میں ایک ساتھ چھاپے مارے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان چھاپوں کے دوران 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے 2 جرمن جبکہ ایک روسی شہری ہے۔

(جاری ہے)

ان پر مشرقی یورپی ملک مالدووا کے شہریوں کو رومانیہ کے جعلی پاسپورٹس پر اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں آسڑیا کی ایک سکیورٹی فرم کے وہ پانچ افراد بھی شامل ہیں، جو ایسے افراد کو بطور سکیورٹی گارڈز ملازمتیں فراہم کرتے تھے۔اس کارروائی میں جرمن پولیس کے 800اہلکاروں نے حصہ لیا پولیس گزشتہ اکتوبر سے اس بارے میں غیر اعلانیہ تفتیش جاری رکھے ہوئے تھی۔

متعلقہ عنوان :