800جرمن پولیس اہلکاروں کے تین صوبوں میں چھاپے، تین مشتبہ اسمگلر گرفتار

مالدووا کے شہریوں کو رومانیہ کے جعلی پاسپورٹس پر اسمگل کرنے کا الزام ،مزید تحقیقات جاری

بدھ 9 مئی 2018 13:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) تقریبا آٹھ سو جرمن پولیس اہلکاروں نے انسانوں کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین جرمن صوبوں میں ایک ساتھ چھاپے مارے۔ان چھاپوں کے دوران تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں سے دو جرمن جبکہ ایک روسی شہری ہے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق ان پر مشرقی یورپی ملک مالدووا کے شہریوں کو رومانیہ کے جعلی پاسپورٹس پر اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں آسڑیا کی ایک سکیورٹی فرم کے وہ پانچ افراد بھی شامل ہیں، جو ایسے افراد کو بطور سکیورٹی گارڈز ملازمتیں فراہم کرتے تھے۔ پولیس گزشتہ اکتوبر سے اس بارے میں غیر اعلانیہ تفتیش جاری رکھے ہوئے تھی۔

متعلقہ عنوان :