عام انتخابات کیلئے ضلع دیر پائین میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 13:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر دیر لوئیر نور سید خان خٹک کے مطابق عام انتخابات2018ء کیلئے ضلع دیر پائین میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں اساتذہ کو پولنگ کی تربیت کا مرحلہ مکمل کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں ضلع کے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ڈسٹر کٹ ریٹرنگ اور ریٹرنگ افیسرز کی تعیناتی کردی گئی جس کے مطابق ڈسٹر کٹ سیشن جج گوہر کو ڈسٹر کٹ ریٹرنگ افسر مقر رکر دیاگیا جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این ای6کیلئے ایڈیشنل ڈسٹر کٹ سیشن جج لوئیر دیرلیاقت علی حلقہ این ای7کیلئے سینئر سول جج لوئیر دیر شیر عزیز کو ریٹرنگ افسر مقر ر کیا گیا اسی طر ح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کی13کیلئے سول جج محمد الیاس پی کے 14کیلئے سول جج رشید علی پی کی15کیلئے سول جج عبد القیوم خان پی کے 16 کیلئے سول جج صدیق احمد اور پی کے 17کیلئے سول جج عبدا لحلیم ریٹرنگ افسر مقرر کر دیا گیا ہے ان کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ریٹرنگ افسران کا اجلاس آج جمعرات 10 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔