سائنسدانوں کو فصلوں کی باقیات کو زمینی وسائل چارج کرنے کیلئے استعمال کرنے کی ٹیکنالوجی عام کسان تک پہنچانا ہو گی، ماہرین شعبہ ایگرانومی

بدھ 9 مئی 2018 14:22

فیصل آباد۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) شعبہ ایگرانومی کے ماہرین نے کہاہے کہ سائنسدانوں کو فصلوں کی باقیات کو زمینی وسائل چارج کرنے کیلئے استعمال کرنے کی ٹیکنالوجی عام کسان تک پہنچانا ہو گی کیونکہ زمینی وسائل کی افزودگی اور اس میں غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ آبپاشی کی بنیادیں برقرار رکھنے کیلئے بائیوچار کی اہمیت موجودہ حالات میں بڑھ گئی ہے لہٰذا سائنسدانوں کو مستقبل کی بڑھتی ہوئی آبادی کے غذائی چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے بائیوچار کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاربن مارکیٹ پر توجہ دیئے بغیر زمینی وسائل کو زیادہ پیداوار کے قابل بنانا آسان کام نہیں اس لئے سائنسدانوں کو فصلوں کی باقیات کو زمینی وسائل چارج کرنے کیلئے استعمال کرنے کی ٹیکنالوجی عام کسان تک پہنچانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :