پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے

بدھ 9 مئی 2018 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے پر ی کوارٹر مقابلے آج جمرات کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ 28 مرد اور 16 خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کل جمعہ کو، سیمی فائنل 12 مئی جبکہ فائنل 13 مئی کو کھیلا جائے گا، مردوں کے ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 5 ہزار ڈالر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :