امریکا نے ایران پرعاید کردہ سابقہ پابندیاں بحال کر دیں

پابندیوں میں تیل سیکٹر اور ایران کے مرکزی بنک کے ساتھ لین دین کی پابندی بھی شامل ہے،محکمہ خزانہ

بدھ 9 مئی 2018 15:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے 180 دن بعد ان پابندیوں کا اعادہ کر رہا ہے۔ دوبارہ عاید کی جانے والی پابندیوں میں تیل سیکٹر اور ایران کے مرکزی بنک کے ساتھ لین دین کی پابندی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران پر عاید کردہ پابندیوں میں 180 دن تک نرمی کی گئی تھی مگرایران نے اس نرمی کا غلط فائدہ اٹھایا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ ایران کے ساتھ طیاروں کی درآمدات، معدنیات کی تجارت، ارو دیگر شعبوں میں عاید کردہ پابندیوں کو بحال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :