انر پاکستان شوبز کر کٹ لیگ اداکار شاہد خان کی ٹیم نے جیت لی‘

خواتین فنکاروں میں میگھا بہتر ین کھلاڑی قرار

بدھ 9 مئی 2018 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) انر پاکستان شوبز کر کٹ لیگ اداکار شاہد خان کی ٹیم نے جیت لی‘خواتین فنکاروں میں فلم سٹار میگھا نے بہتر ین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر لیا جبکہ اداکارہ آفرین پری کی ٹیم نے خواتین کی ٹرافی جیت لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باری سٹوڈیو سپورٹ گرائونڈ میں ہونیوالی شوبز کر کٹ لیگ میں کامیڈین کنگ نسیم وکی ‘اداکار شاہد خان سمیت شوبز مرد فنکاروں کی 8ٹیموں نے جبکہ خواتین فنکاروں کی فلم سٹار میگھا اور آفرین پری کی ٹیموں نے حصہ لیاہے جبکہ شوبز کر کٹ لیگ کے اختتام پر نامور شوبز و سماجی شخصیت بلال خان نے شوبز لیگ جتنے والی ٹیموں اور کھلاڑی کو انعامات دیئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز فنکاروں کیلئے ایسے ایونٹس کا انعقاد مثبت اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :