اقلیتی رکن اسمبلی بلدیوکمارکاحلف اٹھانے کامعاملہ،کیس پر فیصلہ محفوظ

بدھ 9 مئی 2018 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پشاورہائیکورٹ نے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلدیوکمارکاحلف اٹھانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس افسرشاہ پرمشتمل ڈویژن بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران بلدیوکمار کے وکیل نے عدالت کبوتایاکہ سپیکر نے بلدیوکمارکاپروڈکشن آرڈرجاری کیالیکن ان سے حلف نہیں لیاگیا بلدیوکمار سے حلف نہ لینے سے اقلیتوں کے حقوق متاثرہورہے ہیں اس دوران صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اورعدالت کوبتایاکہ بلدیوکمار صوبائی مشیر سورن سنگھ کے قتل کیس میں اب بری ہوگیاہے وہ جب اسمبلی اجلاس ہو تو حلف کیلئے اسمبلی جاسکتاہے جب کورم ٹوٹ جاتاہے تو پھرسپیکر اسمبلی اجلاس جاری نہیں رکھ سکتا اس موقع پر جسٹس افسرشاہ نے استفسارکیاکہ اگرپانچ سال تک اسمبلی کورم ٹوٹتاجائے تو کیاکوئی رکن ممبراسمبلی نہیں بنے گا عدالت نے بلدیوکمارسے حلف لینے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔